ڊي آئي جي حيدرآباد کا دوره حيدرآباد

حیدرآباد: آئی جی سندھ جناب ڈاکٹر کلیم امام آج حیدرآباد کے دورہ پر تشریف لائے، ڈی آئی جی آفس شہباز بلڈنگ پہنچنے پر ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ اور حیدرآباد ریجن کے تمام ایس ایس پی صاحبان نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا، آئی جی سندھ نے شہباز ھال شہباز بلڈنگ میں ایک اعلیٰ سطعی پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کی، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ریجن کے تمام اضلاع اور اسپیشل برانچ کے ایس ایس پی صاحبان نے امن و امان کی صورتحال پر آئی جی صاحب سندھ کو بریفنگ دی گئی، اعلیٰ سطعی اجلاس کے بعد جناب آئی جی صاحب سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں سندھ پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے، آئی جی سندھ نے مددگار کینٹ کے آفس اور تھانہ جی او آر کا وزٹ کیا اور فائٹرز کے دستے سے بھی خطاب کیا، آئی جی سندھ کلیم امام نے مددگار بیس فائٹرز سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیاں بہتر روابط قائم کریں مددگار پولیس کو ہر وقت الرٹ رہنا ہوتا ہے جرائم وحادثات کی اطلاع پر مددگار پولیس کے جوانوں کو فوری رسپانس کرنا ہوتا یے اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں آپ لوگوں کو زیادہ خطرات ہوتے ہیں جرائم پیشہ افراد سے ھنگامی ٹکرائو کے لئے بھی خود کو تیار رکھیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مددگار پولیس میں تمام نوجوان شامل ہیں، آئی جی سندھ پولیس ہیڈ کواٹر حیدرآباد میں منعقدہ پولیس دربار میں پہنچے, اور حیدرآباد ریجن کے اضلاع کے پولیس افسران اور جوانوں سے ان کے مسائل معلوم کئے بروقت موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں, اور کہا کے تما م ایس ایس پی صاحبان ہر مہینے اپنے اپنے اضلاع میں پولیس دربار کا انعقاد کریں اور پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل معلوم کر یں اوران کی ویلفیر کے لئے اقدامات کریں, آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ نے حیدرآباد رینج پولیس کی جانب سے روائتی تلوار اور سندھ کاتحفہ اجرک و ٹوپی پِیش کی, اس کے بعد آئی جی سندھ نے روایتی پولیس کے بڑے کھانے میں شرکت کی.

Comments

Popular Posts