احستاب کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ھین:سید زین شاھ

سکرنڈ: احتساب کا عمل کسی پارٹی کے خلاف نہیں بے ایمان اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف ہے جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں سید زین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما مزید سندھ کے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے سندھ کی عوام خوب سمجھتی ہے کہ احتساب کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہاں البتہ کرپٹ اور بے ایمان سیاست دانوں کے خلاف ہے جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں احتساب کا عمل بہت دیر بعد دیکھنے کو ملا لیکن ڈر ہے کمزور عدالتی نظام کے سبب یہ کرپٹ اور بے ایمان لوگ بچ نہ جائیں 2007 میں مشرف دور میں این آر او کے تحت ایسا ہی دیکھنے کو ملا لیکن اچھے کی امید کی جاسکتی ہے شگر مل مافیہ پر دباؤ آجانے سے آبادگاروں کو کچھ رییلف ملا ہے اور سندھ یونائٹیڈپارٹی احتساب کے اس عمل کی بہت عرصہ سے مانگ کررہی تھی اور اس احتساب کے عمل کو خوش آمدید کرتے ہیں تاکہ سندھ کی عوام کو بھی کچھ بہتری کی امید ہو اور ان کرپٹ عناصر ست ملک کی جان چھڑ جائے اور اب اس عمل کو رکنا نہیں چاہیے

Comments

Popular Posts