کراچي کا ساليانہ انتخاب کون جيتا....؟

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘ نے کلین سوئپ کرلیا،’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘نے 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی،نویں بار مسلسل کامیابی، امتیاز خان فاران صدر، ارمان صابر سیکریٹری کیلئے فاتح قرار سعید سر بازی نائب صدر، راجہ کامران خازنچی اور محمد حنیف اکبر جوائنٹ سیکریٹری منتخب،کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے مسلسل نویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2019 میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 29دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، جس میں دی ڈیموکریٹس ، پروگریسیوو پینل اور دیگر امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخا بات میں حصہ لیا۔ کراچی پریس کلب کے اراکین کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔انتخابات میں الیکٹرؤنک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2019 کے چیف الیکشن کمشنرکی جاری کر دہ نتائج کے مطابق ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘ کے صدارتی امیدوار محمد امتیازخان فاران 671ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پروگریسیوو پینل کے احمد خان ملک نے 530ووٹ حاصل کئے۔جنر ل سیکر یٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے ارمان صابر 925ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ شاہد عباس جتوئی( پروگریسیوو پینل) نے 254ووٹ حا صل کئے۔ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار سعید سربازی نے 894ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ (پروگریسیوو پینل) کے شاہد اقبال نے 264ووٹ حاصل کئے۔ خزانچی کے عہدے پر (دی ڈیمو کریٹس) کے راجہ کامران نے 876ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور نیاز علی کھوکھر (پروگریسیوو پینل) کے 233ووٹ حا صل کر سکے، جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر (دی ڈیموکریٹس) کے محمد حنیف اکبر 882ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ( پروگریسیوو پینل) کے محمد یوسف غزالی 293ووٹ حاصل کر سکیں ہے۔دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر بھی اپنے مدمقابل پروگریسیوو پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کے گورننگ باڈی کے امیدواروں خورشید عباسی 892ووٹ شازیہ حسن نے 855ووٹ عبدالوحید راجپرنے 825ووٹ ابوالحسن 835اشرف بھٹی نے 804ووٹ عیق الرحمن نے 826ووٹ شعیب جٹ نے 779 ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ مد مقابل پروگریسیوو پینل کے گورننگ باڈی کے امیدوروں نے جاوید رشید نے 256ووٹ آصف حسن نے240ووٹ شفع بلوچ نے 337ووٹ نازک اکبر جتوئی نے 215ووٹ سبین آغا415ووٹ شمیم اختر نے 369ووٹ جاوید اقبال نے 217ووٹ حاصل کیے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر تو صیف احمد خان نے نتا ئج کا اعلان کیا،
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 
الیکشن کیلئے 1582 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے، جس میں سے 1210ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں. 

Comments

Popular Posts