نئے سال پر فائرنگ کرنے والوں کع ایڈیزنل آئی جی کراچی کی سخت وارننگ جاری

کراچی :ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نئے سال پر فائرنگ کرنے والے عناصر کو سخت وارننگ جاری کردی، ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ھے کہ پولیس اور رینجرز ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کو گرفتار کرے گی، دوسروں کی خوشیاں خراب کرنے والے اپنی رات حوالات میں گذاریں گے، ان موقعی پر امیر شیخ نے کہا کہ آج کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے گا، امیر شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تو اسے مغربی کلچر سمجھتا ہوں پھر بھی خوشیاں منانا آپ کا حق ہے، کوئی نماز پڑھ کر نئے سال کا آغاز کرتا ہے کوئی خوشیاں منا کر،جیسے ہی 12 بجتے ہیں میں دو رکعت نماز نفل پڑھتا ہوں،خوشیاں ضرور منائیں لیکن دوسروں کا خیال رکھیں، ماضی میں ایسے واقعات پیش آئے کہ کسی کی بچی کو اور بڑے کو گولی لگی. انہون نے کہا ھے ہمیں پتہ ہے کہ کن کن علاقوں سے فائرنگ ہوتی ہے،ڈیفنس کلفٹن ہو یا عزیزآباد کا علاقہ پولیس کسی کو فائرنگ نہیں کرنے دے گی. 

Comments

Popular Posts